کرونا وائرس ‘ حیدرآباد ائرپورٹ پر 250 مسافرین کی اسکریننگ

   

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تقریبا 250 مسافرین کی اسکریننگ کرونا وائس کے سلسلہ میں کی گئی ہے جو چین میں بڑھتا جا رہا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسافر کی اسکریننگ کا نتیجہ مثبت نہیں نکلا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہانگ کانگ سے آنے والے مسافرین کی اسکریننگ کی جا رہی ہے اور اس کیلئے تھرمل امیجنگ کا استعمال ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ضروری آلات بھی ائرپورٹ پر فراہم کئے گئے ہیں۔ ائرپورٹ کے ہیلت آفیسر ڈاکٹر انورادھا میڈوجو نے بتایا کہ حیدرآباد کا چین کے ساتھ کوئی راست فضائی رابطہ نہیں ہے ۔ ائرلائنز نے بھی اپنے مسافرین سے کہنا شروع کردیا ہے کہ وہ کسی عارضہ کی علامات کی صورت میں فوری مطلع کریں۔