نئی دہلی: اپ نے اس دنیا میں مختلف قسم کی پارٹی اور دعوتیں دیکھی ہوگی اور اپ نے اس میں شرکت بھی کی ہوگی۔
دنیا میں لوگ ٹی پارٹی اور کافی پارٹی کے نام دعوت تو رکھتے ہی ہیں مگر دہلی میں سوامی چکڑپاڑی مہاراج نے کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کےلیے گو متر (گاے کا پیشاب) پینے کی پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔
مہاراج نے دعویٰ کیا کہ گاۓ کا پیشاب پینے والے کو کرونا وائرس کی بیماری نہیں ہوگی اور اس بیماری کا واحد حل گاۓ کا پیشاب پینا ہی ہے۔
جب نامہ نگار نے ان سے پوچھا کہ ڈاکٹر نے آپ کے اس دعووں کو نکار دیا ہے تو مہاراج نے جواب دیا کہ سب زیادہ مرنے والے ڈاکٹر ہی ہیں۔
سوامی نے کہا کہ ہم نے یہ پینے سے قبل” کرونا شانت ہو “ کا نعرہ لگایا ہے، اور کرونا پر کھیر اور پوڑیاں بھی چڑھائی ہے۔
مہاراج نے کہا کہ گاۓ پوری دنیا کی ماں ہے اور ادمی کو جب بھی کوئی پریشانی ہوتی ہے تو وہ ماں کے پاس ہی جاتا ہے، تو ہم بھی ماں کے پاس ہماری پریشانیوں کو دور کرنے کےلیے اۓ ہیں۔
مہاراج نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوائی اڈوں سے شراب کی بوتلوں ہٹا کر گاۓ کا پیشاب اور گوبر رکھوائیں، تاکہ جو بھی باہر سے اۓ اس سے فائدہ اٹھائیں اسے کسی چیز سے نقصان نہ ہو۔