کرونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی دوری اختیار کریں ،رکن اسمبلی

   

آتماکور /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آتماکور میڈیکل اسوسیشن کی جانب سے آتماکور بلدیہ کے احاطے میں بلدیہ ملازمین، آشا ورکس، آنگن واڑی ورکس اور صحافیوں کو ماسک اور سانیٹائزر کی تقسیم رکن اسمبلی مکھتل چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں میں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی دوری اختیار کریں اور صاف صفائی کا خیال رکھے۔ باہر نکلنے والا ماسک اور سئنٹزاس کا استعمال کریں ضرور ماسک پہنے تاکہ دوسرے عوام کی حفاظت ہوسکے۔ اس موقع پر بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار، وائس چیرمین وجئے بھاسکر ریڈی، کمشنر کرشنیا ، سی آئی سیتیا، ایم پی پی بنگارو سرینواس ، ضلع پریشد رکن ڈاکٹر شیواراجنی، سابق ایم پی پی سریدھر گوڑ، کونسلرس چنییا،پوششی ، تبسم بیگم شیخ محسن الدین، منڈالا راما کرشنا، کرشنا مورتی، ریاض علی، شعیب، میڈیکل اسوسیشن کے ذمہ داران رویندر ریڈی، سو درشن، غیاث الدین، سینو، عبدالرحیم، میڈیکل آفسروں سریکانت، راویندار چاری، اور دوسرے موجود تھے۔

رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں ماسک و دیگر اشیاء کی تقسیم
آتماکور /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تماکور میڈیکل اسوسیشن کی جانب سے آتماکور پولیس اسٹیشن میں محکمہ پولیس کے عہدیداروں سے کانسٹیبل تک کرونا وائرس سے بچانے کیلئے ماسک اور سئنٹزاس کی تقسیم رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کے ہاتھوں سے کی گئی اس موقع پر بلدیہ چئیرپرسن گائتری روی کمار، ایم پی پی بنگارو سرینواس، ضلع پریشد رکن ڈاکٹر شیواراجنی، وائس ایم پی پی کوٹیش، پی اے سی ایس چئیرمین گاڈی کرشنا مورتی، کی موجودگی میں تقسیم کی گئی اس موقع پر سی آئی سیتیا، اور ایس آئی متتیا اور کانسٹیبل کو ماسک اور سئنٹزاس دئے گئے ہیں۔