حیدرآباد3 فروری ( یو این آئی) آندھرا پردیش حکومت ریاست میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے ۔عہدیداروں نے ایرپورٹس اور بندرگاہوں کے اسٹاف کو چوکس کیا اور سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ ایرپورٹس اور بندرگاہوں میں خصوصی وارڈس بنائے گئے ہیں۔عہدیدار وشاکھا پٹنم انٹرنیشنل ایرپورٹ کا تفصیلی معائنہ کررہے ہیں۔طبی اہلکاروں کو وشاکھا پٹنم، کاکناڈا اور کرشناپٹنم کی بندرگاہوں پر چوکس رکھا گیا ہے ۔تروملا میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور بیرونی ممالک سے آنے والے شردھالوووں کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ۔