کرونا وائرس کی دہشت: آگرہ میں سیاحت پر منفی اثر

   

آگرہ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پوری دنیا میں لوگوں کو خائف کرنے والے کرونا وائرس کی دہشت نے جہاں زندگی کے ہر شعبے پر اثر ڈالا ہے تو وہیں اس مہلک وبا کے خوف کا اثر ملک کے شعبے سیاحت پر کافی دکھائی دے رہا ہے ۔کرونا وائرس کی دہشت کی وجہ سے آگرہ میں تاج کی سیاحت پر کافی منفی اثر پڑا ہے جہاں پر 6افراد اس کے متأثر پائے گئے ہیں۔ہندوستان میں اس مہلک وائرس پر قابو پانے اور اس مزید نہ پھیلنے دینے کے پیش نظر بیرونی سفر پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد متعدد مقامی اور انٹر نیشنل ٹورسٹو ں نے ہوٹل بکنگ اور ٹور بیکجز کو منسوخ کردیا ہے ۔ہوٹل اور ٹورسٹ سائٹس کے انتظامیہ کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اٹلی،ایران یا چین سے آنے والے سیاحوں کے بارے میں چیف میڈیکل افسر کو فورا آگاہ کریں تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے ۔آگرہ ٹورزم ڈیولمپنٹ فاونڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ کورونا کی دہشت کی وجہ سے صرف عالمی ہی نہیں بلکہ مقامی سیاح بھی اپنی بکنگ منسوخ کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے ٹورسزم انڈسٹری پر کافی منفی اثر پڑا ہے ۔