کرونا وائرس کی دہشت نیپال سرحد پر خصوصی توجہ

   

سدھارتھ نگر۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کورونا وائرس کی دستک کے بعد نیپال سے منسلک اضلاع میں خصوصی مستعدی برتی جارہی ہے ۔آفیشیل ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مہاراج گنج،سدھارتھ نگر، بلرامپور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پو رکھیری اور پیلی بھیت اضلاع میں نیپال سے منسلک 550 کلو میٹر لمبے بین الاقوامی سرحد پر الٹر جاری کرتے ہوئے خصوصی دھیان دیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر چین،ایران،جنوبی کوریا،اٹلی اور جاپان کے شہریوں کو ہندوستان میں داخلے پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ دوسرے ممالک کے شہریوں کے صحت کی جانچ کے بعد داخلہ دیا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سبھی اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں تشکیل دے کر کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضو کے علاج کے لئے ضلع استپالوں میں خصوسی وارڈ بنائے گئے ہیں۔