کرونل کا آل راونڈ مظاہرہ

   

نئی دہلی: آئی پی ایل میں آج آر سی بی نے دہلی کیپٹلس کے خلاف شاندار جیت درج کراتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ کرونل پانڈیا کی آل راونڈ کارکردگی کے بل بوتے پر بنگلورو نے جیت درج کرائی۔ دہلی کو 162/8 تک محدود رکھنے میں کرونل نے 1/28 کی بولنگ کی اور پھر جوابی اننگز میں 73 ناٹ آوٹ محض 47 گیندوں میں بنائے۔ ویراٹ کوہلی 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کرونل کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔