بنگلور۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے لئے ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے نوجوان کرکٹر کرون نائر نے اپنی زندگی کی نئی اننگزکا آغاز کردیا ہے۔ نائر نے اپنی منگیتر اور طویل وقت کی ساتھی شنایا ٹنکری والا سے شادی کرلی۔کرناٹک رنجی ٹیم نے ان کی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شائع کرکے مبارکباد دی ہے۔ اس تصویر میں دونوں ہی جنوبی ہندوستان کے شادی کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ یہ شادی جنوبی ہندوستان کے رسم و رواج کے مطابق ہوئی ہے۔کرون نائر کی بیوی شنایا اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ نائر آئی پی ایل میں راجستھان رائلس، دہلی کیپیٹلس، رائلس چیلینجرس بنگلور اورکنگس الیون پنجاب کیلئے کھیل چکے ہیں اور شنایا ان کی میچ دیکھنے آتی تھیں۔