حیدرآباد، 16 مارچ (یو این آئی) کورونا وایرس کے سبب تلنگانہ ہائی کورٹ نے احتیاطی اقدام کا اعلان کیاہے جس کے تحت کورٹ اب ہفتے میں تین دن پیر بدھ اور جمعہ کو کام کرے گا۔ اہم معاملات پر عدالت کے رجسٹرار سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ۔ منگل سے 31مارچ تک کورونا وایرس الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔