کروپم سے تلگودیشم امیدوار کا پرچہ نامزدگی مسترد

   

امراوتی 26 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں برسر اقتدار تلگودیشم کوا یک جھٹکا لگا ہے جبکہ کروپم حلقہ سے پارٹی امیدوار جناردھن دھتراج کا پرچہ نامزدگی مسترد کردیا گیا ہے ۔ کروپم حلقہ وجیا نگرم ضلع میں ہے اور ایس ٹی کیلئے محفوظ ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس نے ان کے کاسٹ سرٹیفیکٹ پر اعتراض کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی رولنگ دی ہے کہ وہ ایس ٹی نہیں ہیں۔ اس پر ریٹرنگ آفیسر نے تحقیقات کرتے ہوئے تلگودیشم امیدوار کا پرچہ مسترد کردیا ۔

ممتابنرجی آندھرا پر میں تلگودیشم کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی
کولکتہ 25 مارچ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر مغربی بنگال و ترنمول سربراہ ممتابنرجی 31 مارچ کو آندھرا پردیش کا دورہ کرینگی اور تلگودیشم کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی ۔ امکان ہے کہ کئی دوسرے اپوزیشن قائدین بھی آندھرا پردیش میں این چندرا بابو نائیڈو کی تلگودیشم پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور جلسوں سے خطاب کرینگے ۔