اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے اپیل کی ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے 5.5 ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے درجنوں ممالک میں تقریباً 34ملین افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 270 ملین افراد کو رواں برس ’بھوک کے بحران‘ کا خطرہ لاحق ہے۔ انٹونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کو بتایا کہ کئی ملین انسانوں کو ’خوراک کی شدید عدم دستیابی‘ کا سامنا ہے۔