اقوام متحدہ : یو این سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کیلئے 5.5 ارب ڈالر کی فوری فراہمی درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے درجنوں ملکوں میں تقریباً 34 ملین افراد قحط سے فوت ہوجانے کا خطرہ ہے ۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 270 ملین افراد کو رواں برس بھوک کے بحران کا خطرہ لاحق ہے ۔