دوگنی رقم کا جطھانسہ ، کلواکرتی پولیس کی بروقت کارروائی
کلواکرتی /5 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر سی انفرا کے نام سے کلواکرتی سے تعلق رکھنے والا شخص مزمل نے کلواکرتی اور کئی علاقوں کے لوگوں سے ڈبل پیسے دینے کا لالچ دلاتے ہوئے سینکڑوں کروڑ روپئے حاصل کئے اور دو سال سے فرار اختیار کی تھی ۔ عوام کے مسلسل احتجاج کے پیش نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزمل کو رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم سے گرفتار کرلیا اور میڈیا کو تفصیلات پیش کی ۔ کلواکرتی سے تعلق رکھنے والا شخص جس کا نام مزمل ہے جامع مسجد کلواکرتی میں امامت اور ایک مدرسہ چلا رہا تھا ۔ پیسہ کی لالچ میں یہ 2020 سے زمینات کا کاروبار اور اس میں منافع دینے ایک کمپنی آر سی انفراد کا آغاز کیا۔ زمینات میں پیسہ لگانے کے بجائے Bitcoin اور دوسرے جگہوں پر عوام کا پسہ لگایا پولیس کے مطابق جملہ 90 کروڑ روپئے حاصل کئے۔ مگر عوام کا کہنا ہے کہ تین سے چار سو کروڑ روپئے تک عوام سے حاصل کئے ۔ پولیس نے عوام کو ایسے لوگوں سے ہوچیار رہنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی وینکٹشورلو سی آئی ناگرجنا ایس آئی مادھو ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔