کروڑوں نوجوانوں کو ارب پتی اور خواتین کو لکھ پتی بنائیں گے : راہول

,

   

4جون کے بعد کسانوں کا قرض معاف کردیا جائے گا، چھوٹے کاروباریوں کو پھلنے پھولنے کا ماحول ملے گا

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی پارلیمانی حلقے میں منگل کو کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کسانوں کا جو پیسہ انشورنس کمپنیوں کے پاس ہے اسے واپس دلانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ چار جون کے بعد ملک کے کسانوں کا قرض معاف کردیا جائے گا۔ یہاں کرافٹ میلہ میدان میں بندیل کھنڈ کی کافی اہم لوک سبھا سیٹ جھانسی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار اور کانگریس کے سینئر لیڈر پردیپ جین آدتیہ کی حمایت میں ریلی کرنے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ساتھ پہنچے راہول نے کہا کہ ایک سال میں ہر کنبے کی ایک خاتون کے کھاتے میں ایک لاکھ روپئے بھیجے جائیں گے ۔راہول نے ریلی مقام کے نزدیک ہی اسمارت سٹی کے تحت لگائے گئے رنگی برنگی چھتریوں پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اگر صرف چھاتے لگانے سے ہی اسمارٹ سٹی بن جاتی ہے تو میں ساری اسمارٹ سٹی بنا دونگا۔انہوں نے کہا کہ مودی جی نے نوجوانوں سے کہا کہ نالے میں پائپ ڈالو، گیس نکلے گا اور اس گیس پر پکوڑے تلو، ہم ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو ارب پتی اور خواتین کو لکھ پتی بنائیں گے ۔ راہول نے کہا کہ جب نوجوان اور خواتین کے ہاتھ میں پیسہ ہوگا تو وہ خرچ کریں گے ۔ اس سے چھوٹے کاروباریوں کے پراڈکٹ کی ڈیمانڈ بڑھے گی اور روزگار تو پیدا ہی ہونگے ساتھ ہی چھوٹے کاروبار پنپیں گے ۔اس طرح ہمارے ملک کی معیشت دوڑنے لگے گی۔ ہم بینکوں کے دروازے چھوٹے کاروباریوں کو قرض دینے کے لئے کھول دیں گے ۔ جی ایس ٹی میں تبدیلی کریں گے ۔ اس سب کا اثر ہندوستانی معیشت پر پڑے گا اور وہ بھی دوڑنے لگے گی۔ اگنی ویر اسکیم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی اسے کوڑ ے دان میں پھینک دیں گے ۔ بی جے پی اقتدار میں کسانوں کو سب سے زیادہ درد ہوا ہے ۔ چار جون کے بعد ملک کے کسانوں کا قرضی معاف کردیا جائے گا۔ کسانوں کو جو پیسہ انشورنس کمپنیوں کے پاس ہے وہ 30دن میں دلائیں گے ۔ بندیل کھنڈ میں بیڈا اور ڈیفنس کاریڈور کے نام پر کسانوں اور دیگر کی زمین اونے پونے دام پر حکومت نے قبضہ میں لے لیا لیکن یہاں کی غریب عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں موجود بھیڑ کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پردیپ جین یقین طور پر اس سیٹ سے الیکشن جیتنے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی راہول کے ساتھ موجود رہے۔