حیدرآباد:10ڈسمبر( ایجنسیز) بھارت راشٹریہ سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا نے کہا کہ اگلے ماہ ایودھیا رام مندر میں پوجا کے لیے سری سیتارام چندر سوامی کی مورتیوں کی تنصیب اور ایستادگی کے ساتھ کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہوگا۔شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ نے ایودھیا میں تعمیر کیے جانے والے نئے مندر میں رام کے مقام کی تصاویر جاری کیں۔ ٹرسٹ کے ذریعہ جاری کردہ رام مندر کے مقام کی تصویروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کے کویتا نے لکھاکہ نیک شگون اس مبارک گھڑی کا تلنگانہ کے تمام لوگوں کو خیرمقدم کرنا ہے۔تمام تلنگانہ اور ملک کے لوگوں کی طرف سے اس مبارک وقت کا خیر مقدم کیا جائے جب ایودھیا میں سری سیتارام چندر سوامی کی مورتی کی تنصیب کے ساتھ کروڑوں ہندوؤں کا خواب پورا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس موقع پر ہندوؤں کی خواہشات پوری ہوں گی۔ بہت سے لوگ رام مندر جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔