میونسپل کارپوریشن ‘ریوینواور محکمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی ‘ اہم سیاسی قائدین پربھی سخت نظررکھنے کی ضرورت
سیاست کی خبرکا اثر
نظام آباد: 12/جون (محمد جاوید علی کی رپورٹ) شہر نظام آباد کے دھرم پوری ہلز اور دیگر علاقوں میں واقع سرکاری اراضیات پر غیر مجاز طور پر کئے جانے والے قبضوں اور سیاسی قائدین کی پشت پناہی پر ہونے والے قبضوں کے خلاف روزنامہ سیاست کی جانب سے مسلسل اپنے اخبار کے ذریعے خبروں کا اشاعت کا سلسلہ جاری ہے اور عہدیداروں کو اس بارے میں توجہ مبذول کراتے ہوئے آگاہی کی جا رہی تھی گزشتہ چند دنوں سے دھرم پوری ہلز کہ سروے نمبر 249,250,251 پر غیر مجاز قبضے کرتے ہوئے یہاں پر تعمیری کاموں کو انجام دینے کے علاوہ شیلڈز ڈالے گئے تھے اور دھرم پوری ہلز پرائمری اسکول سے متصلہ اراضی پر قبضہ ہونے کی نیوز کی اشاعت بھی کی گئی تھی جس پر ریونیو انسپکٹر نے یہاں پہنچ کر اس کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر بھی روانہ کی تھی جس پر عہدیداروں کی جانب سے آج صبح کی اولین ساعتوں پولیس ریونیو بلدی عہد یداروں کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں پر بنائے گئے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔ میونسپل، ریونیو اور پولیس محکموں کے عہدیداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انہدامی کاروائیاں انجام دیں۔ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے کی جانب سے کئی سالوں سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرتے ہوئے بغیر کسی منظوری کے پلاٹس بنا کر معصوم عوام کو فروخت کر کے پیسہ کما رہا تھا اس علاقے میں زمینوں پر قبضوں کے متعلق متعدد بار شکایات کی گئیں، مگر حکام نے کوئی توجہ نہیں دی۔ کیونکہ مذکورہ قائد کا تعلق حکمران جماعت سے ہے اور یہ ایک بااثر رہنما کے سائے میں کام کر رہا تھا اس لیے حکام کارروائی کرنے سے گریز کر رہے تھے۔تاہم جب اعلیٰ قائدین کی جانب سے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کا واضح اشارہ ملی تو حکام نے سخت کارروائی کے لیے کمر بستہ ہو گئے ارسہ پلی مضافات میں د ھرم پوری ہلز روڈ کے قریب، سروی نمبر 249,250,251 میں موجود سرکاری زمین پر یہ قبضہ کیا گیا تھا اس سے آج برخواست کر دیا گیا۔ صبح کی اولین ساعتوں میں تحصیلدار نارتھ وجے کانت کی قیادت میں رریونیو انسپکٹر پربھاکر، جونیئر اسسٹنٹ مرلی شامل ہے پولیس کے عہدیدار اور بلدیہ کے عہدیداروں نے جے سی پی کے ذریعے غیر مجاز طور تعمیر کیے گئے تعمیرات کو منہدم کرنے کے علاوہ شیڈز کو بھی منہدم کر دیا اس بارے میں تحصیلدار نارتھ وجے کانت سے دریافت کرنے پر بتایا کہ غیر مجاز قبضوں کو برخواست کر دیا گیا ہے اس کے پیچھے رہنے والی طاقتوں کے بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ اس بارے میں بھی کاروائی کرنے کے امکان ظاہر کیا اور بتایا کہ پولیس میں بھی شکایت کی جائے گی اور تحقیق کے لیے خواہش کی جائے گی واضح رہے کہ روزنامہ سیاست کے بعد مزید غیر مجاز قبضوں کی تفصیلات اور اس کے دستاویزات موجود ہے اور یہ سلسلہ غیر مجاز قبضوں کے برخاست تک جاری رہے گا۔