حیدرآباد۔/6 فبروری، ( سیاست نیوز) ڈائرکٹوریٹ جنرل جی ایس ٹی انٹلیجنس نے کروڑہا روپئے کی ہیر پھیر میں ایک چارٹرڈاکاؤنٹنٹ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ جوائنٹ ڈائرکٹر جی ایس ٹی انٹلیجنس کے بموجب شہر کے 12 مختلف مقامات پر جی ایس ٹی انٹلیجنس حکام نے دھاوے کئے اور پتہ لگایا کہ ایک چارٹرڈاکاؤنٹنٹ نے خانگی کمپنیوں کو جی ایس ٹی ٹیکس چوری کرنے کا راستہ دکھایا اور 69 کروڑ کے فرضی انوائس تیار کئے۔ غیر قانونی طور پر فرضی جی ایس ٹی انوائس و دیگر دستاویزات تیار کرنے کی اطلاع پر جی ایس ٹی انٹلیجنس حکام نے چارٹرڈاکاؤنٹنٹ کے دفاتر پر دھاوا کیا اور تین بینک کھاتوں کا پتہ لگایا۔ جی ایس ٹی حکام نے بتایا کہ گرفتار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش، مہاراشٹرا، اوڈیشہ اور مدھیہ پردیش میں بھی فرضی جی ایس ٹی انوائس تیار کئے تھے اور اس کے عوض بھاری رقومات حاصل کررہا تھا۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں انکم ٹیکس حکام نے سابقہ گورنر سے تعلق رکھنے والے ایک خانگی دواخانہ پر دھاوا کیا اور وہاں سے اہم دستاویزات برآمد کئے۔