انٹرنیشنل کورئیر ایجنسی کے گودام پر پولیس کا دھاوا ، منشیات ضبط
حیدرآباد : /11 نومبر (سیاست نیوز) بیگم پیٹ پولیس اور ڈائرکٹوریٹ ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کی ایک مشترکہ کارروائی میں انٹرنیشنل کورئیر کمپنی کے ذریعہ شہر میں کروڑہا روپئے کے ڈرگس کے اسمگلنگ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے فوٹو فریمس میں چھپاکر رکھے گئے منشیات کو ضبط کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ زون پولیس ٹیم نے یونائیٹیڈ ایکسپریس انٹرنیشنل کورئیر ایجنسی کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں پر موجود بین الاقوامی پارسلس کی تنقیح کرنے پر قیمتی ڈرگس برآمد ہوا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ Pseudoephedrine ڈرگس کو 22 بڑے فوٹو فریمس میں خفیہ طور پر رکھا گیا تھا جس کا وزن 14.2 کیلو ہے ۔ مذکورہ بین الاقوامی پارسلس کو آسٹریلیا روانہ کیا جارہا تھا اور اطلاع ملنے پر پولیس اور ڈی آر آئی حکام نے فوٹو فریمس کی تلاشی لی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ نامعلوم ڈرگس اسمگلرس نے بڑے ہی شاطرانہ انداز سے فوٹو فریم کے درمیان ڈرگس کو چھپاکر رکھا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ فرضی آدھار کارڈس کے ذریعہ ٹاملناڈو سے پارسلس کی بکنگ کرائی تھی ۔ مذکورہ ضبط کئے گئے ڈرگس کی مالیت 5.5 کروڑ بتائی جاتی ہے اور اب تک آسٹریلیا کیلئے دہلی ، چینائی اور بنگلور سے ڈرگس بھیجنے کے 15 کیسیس کا ڈی آر آئی نے پتہ لگایا ہے جنہیں کورئیر کے ذریعہ بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ ب