کروڑہا ڈالرس کے غیرقانونی رقمی لین دین میں 3 ہندوستانی بھی ملوث

   

نیویارک۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تین ہندوستانی نژاد امریکی شہری ان چھ افراد میں شامل ہیں جنہیں کروڑہا ڈالرس کے دو سالہ غیرقانونی رقمی لین دین اسکیم میں اہم رول ادا کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ 61 سالہ رویندر ریڈی گڈی پٹی، 54 سالہ ہرش جگی اور 51 سالہ نیروجگی جن کا تعلق لاریڈو ٹیکساس سے بتایا گیا ہے، کو پانچ ہفتہ تک چلنے والے جیوری کے مقدمہ میں غیرقانونی رقمی لین دین کا سازشی قرار دیا گیا۔ ان تینوں کے علاوہ 36 سالہ ایڈرین اینیگا ہرنانڈیز، 36 سالہ اینڈریانا گلوان کانسٹانٹینی اور 57 سالہ لوئی مونٹیزپٹینو کو بھی غیرقانونی رقمی لین کا قصوروار پایا گیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائن بینکوسکی نے یہ فیصلہ سنایا جن کا تعلق جسٹس ڈپارٹمنٹ کے فوجداری ڈیویژن سے ہے۔