امیٹھی : مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے حلقہ انتخاب میں بدعنوانی کے واقعات روکنے کے لئے پنچایت کے اراکین نے احتجاجی مظاہرے کیے اور انہیں خون سے لکھا خط بھیجا۔بی جے پی کی حمایت یافتہ بی ڈی سی بھوپیندر مشرا نے سابق پرمکھ پر سنگین الزام لگایا کہ سابق پرمکھ یہ کہہ کر سرکاری خزانہ لوٹ رہے ہیں کہ ہم نے ایرانی کا گھر بنوایا ہے ۔ پرائیویٹ سکریٹری وجے گپتا سے بات کرنے سے کوئی کام نہیں ہوتا ہے ۔ اس سے پہلے بھی بی ڈی سی ممبران کرپشن کے خلاف مظاہرہ کر چکے ہیں۔ امیٹھی پنچایت دفتر میں بدعنوانی اور سرکاری فنڈ کی لوٹ مار کا الزام لگاتے ہوئے مشرا کی قیادت میں بی ڈی سی ممبران نے جمعہ کے روز ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ اس دوران مشرا نے سابق بلاک پرمکھ گھنشیام چورسیا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔