کرپشن عام ، طلبہ مسائل سے دوچار ، عوام ٹی آر ایس سے بیزار

   

احتجاج کا انتباہ، بھینسہ میں کانگریس ضلع صدر پی راما راؤ پٹیل کی پریس کانفرنس

بھینسہ : کانگریس ضلع نرمل صدر پوار راما راؤ پٹیل بھینسہ ایس ایس کاٹن فیکٹری میں کانگریس قائدین اور کارکنان کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور اور پارٹی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جہاں مختلف مواضعات کے کانگریسی کارکنان نے اپنے اپنے مواضعات کے مسائل کو پیش کیا بعدازاں پوار راما راؤ پٹیل نے پْر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں کے مسائل کی عدم یکسوئی پر ٹی آر ایس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو رعیتو بندھو اسکیم کی رقم جلد از جلد بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائے کسانوں کے قرض معاف کرنے اور کسانوں کو سبسیڈی فراہم کرنے کے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس دور حکومت میں کرپشن عام ہوچکا ہے جس کی وجہ عوام بلخصوص کسان اور طلبہ کئی ایک مسائل سے دو چار ہے اور ٹی آر ایس دور اقتدار سے بیزار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں کے سی آر کو شکست اور کانگریس کو اقتدار یقینی ہے انھوں نے بھینسہ ڈیویڑن میں ڈبل بیڈ روم مکانات فراہمی اور باسر ٹریبل آئی ٹی طلبہ کے تمام مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا تلنگانہ حکومت اور مقامی رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا ورنہ کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے احتجاج کرنے کا سخت الفاظ میں انتباہ دیا ۔ اس پریس کانفرنس میں سابقہ بلدیہ چیرمین بی گنگادھر ، آنند راؤ پٹیل ، ایم پی ٹی سی عبدالرزاق ، فیروز خان شہران ، ناگیش ، گجارام ، سائی ناتھ اور سیکڑوں کانگریس کارکنان موجود تھے۔