ڈاؤس ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو کرپشن کے تجزیاتی اشاریہ میں 180 ملکوں اور خطوں میں 80 ویں رینک پر رکھا گیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا تیار کردہ اشاریہ یہاں ڈبلیو ای ایف 2020 ء کے موقع پر جاری کیا گیا۔ یہ درجہ بندی عوامی شعبے میں بدعنوانی کی سطحوں کے اعتبار سے طے کی جاتی ہے۔ ڈنمارک ، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ ٹاپ 3 ممالک ہیں، جہاں سب سے کم کرپشن ہے۔ انڈیا کو 41 کے اسکور پر 80 واں مقام ملا۔ یہی 80 واں مقام چین، گھانا اور مراقش کا بھی ہے۔ پڑوسی پاکستان کا رینک 120 ہے۔