واشنگٹن ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کی نامی گرامی ہندوستانی نژاد گپتا فیملی کے خلاف ’’قابل لحاظ کرپشن نٹ ورک‘‘ چلانے کی پاداش میں تحدیدات کا اعلان کیا۔ اس نٹ ورک کی مدد سے وہ سیاسی روابط قائم کرنے میں کامیاب ہوئی اور رشوت خوری میں ملوث ہوئی، حکومتی کنٹراکٹس ہتھیا لئے اور غیرمتناسب اثاثہ جات جمع کئے۔ یو ایس ٹریژری ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں خصوصیت سے اجئے گپتا، اتل گپتا، راجیش گپتا اور ان کے معاون سلیم عیسی کو نامزد کیا گیا جو جنوبی افریقہ میں کرپشن میں ملوث ہوئے۔
