جکارتہ : آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کی طاقتور علماء کونسل نے اپنے ایک فتویٰ میں کہا ہیکہ بٹکوئن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی تجارت اسلامی قوانین کے منافی ہے۔انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسیوں کے تجارتی لین دین میں گزشتہ کچھ عرصے سے اس کاروبا ر میں بے تحاشہ منافع کے باعث تیز رفتاری سے اضافہ ہوا ہے لیکن جکارتہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق انڈونیشی علماء کونسل نے اپنے ایک نئے فتوے میں کہا ہیکہ کرپٹو یا ڈیجیٹل کرنسیوں کے لین دین کی اسلامی قوانین سے متصادم ہونے کی وجہ سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں اجازت نہیں ہونا چاہیے۔