کرپٹو کرنسی فراڈ میں مطلوب شخص البانیہ سے گرفتار

   

انقرہ : ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج تھوڈیکس کا بانی اور اپنے گاہکوں کے اثاثوں کے ساتھ ترکی سے فرار ہونے والا مبینہ ملزم البانیہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ سال اپریل میں مفرور تاجر فاروق فتح عزیر کیلئے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو سرمایہ کاروں کے 2 ارب ڈالر کے اثاثے لے کر فرار ہو گیا تھا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ البانیہ نے ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو کو مطلع کیا کہ انٹرپول کو مطلوب فاروق فتح عزیر کو البانیہ کے شہر ولورا میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو ترکی کے حوالے کیے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ کئی ترک شہریوں نے لیرا کی قدر میں زبردست کمی اور مہنگائی کے دوران اپنے مالی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی خاطر کرپٹو کرنسی کا سہارا لیاتھا۔