سرمایہ کاروں کا کمپنی کے روبرو احتجاج ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں کرپٹو کرنسی کے نام پر دھوکہ دہی کا واقعہ منظر عام پر آیا ۔ ایک لاکھ روپئے سرمایہ کرنے پر 4 لاکھ روپئے فائدہ کا جھانسہ دیکر کروڑہا روپئے مبینہ طور پر غبن کرلئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج عوام کی جانب سے احتجاج اور کمپنی کے دفتر پر دھرنا دینے کے بعد دھوکہ دہی کا واقعہ منظر عام پر آیا ۔ پولیس نے اطلاع کے ساتھ ہی کوکٹ پلی علاقہ میں واقعہ خانگی کمپنی ایس سی ایس بی ایل کے دفتر پہونچکر حالات کو قابو میں کرلیا ۔ برہم عوام اپنے سرمایہ کے متعلق فکرمند تھے جو کمپنی کے دفتر پر احتجاج کر رہے تھے ۔ احتجاجی متاثرہ عوام میں اوسط درجہ کی عوام پائی جاتی ہیں۔ جن میں اکثر نے قرض حاصل کرتے ہوئے چند نے اپنے زیورات اور چند نے اپنی محنت کی جمع پونجی کو کمپنی میں سرمایہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کرنے پر بھاری منافع کا لالچ دیا ۔ مبینہ دھوکہ دہی کا شکار کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاروں کو 90 میں سرمایہ کردہ رقم کے 4 گنا اضافی رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اتنی بڑی مقدار میں ریٹرنس کو دیکھتے ہوئے عوام نے بڑے پیمانے پر اس کمپنی میں سرمایہ کیا اور سرمایہ کردہ رقم کو بھی واپس نہیں کیا گیا ۔ جس کے بعد عوام کو کمپنی کے رویہ پر شبہ ہوا اور کثیر تعداد میں سرمایہ دار جمع ہوکر احتجاج کیا ۔ ع