حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ ( سی آئی ڈی ) نے کرپٹو کرنسی کے دھوکہ میں ملوث سائبر دھوکہ کرنے والے کو حراست میں لے لیا ۔ جس کی کل 95 کروڑ روپئے تھی ۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق ضلع جنگاؤں سے تعلق رکھنے والے کے رمیش گوڑ نے ’ جی بی آر ‘ کے نام سے ایک فرضی ویب سائٹ بنائی تھی اور ایک واٹس اپ گروپ کے ذریعہ کرپٹو کرنسی میں ان کی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا وعدہ کر کے لوگوں کو لالچ دیا تھا ۔ منوج کمار ساکن کریم نگر جس نے شکایت کی تھی اور اس کے علاوہ دیگر 43 افراد نے تقریباً 95 کروڑ روپئے اس کے خاندان کے افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے ۔ نہ تو رمیش نے انہیں وعدے کے مطابق زیادہ منافع دیا اور نہ ہی اس نے سرمایہ کاری کی رقم واپس کی ۔ اس طرح رمیش نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا ۔ شکایات کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے رمیش کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔۔ ش