حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) آن لائین دھوکہ بازوں نے جوبلی ہلز علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو کرپٹو کرنسی کے نام پر 91 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ درخواست گذار خاتون جو ڈیجیٹل ٹریڈنگ کرتی ہے نے دو دن قبل اس کے اکاونٹ کو ہیک کرتے ہوئے کرپٹو کرنسی کے نام پر لاکھو روپئے کے رقومات ہڑپ لئے ۔ پولیس نے بتایا کہ آن لائن دھوکہ بازوں نے کرپٹو کرنسی کے ایکسچینج کے نام پر یہ دھوکہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل اسی قسم کے واقعہ میں ایک شخص کو بھی دھوکہ بازوں نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے نام پر 30 لاکھ کا دھوکہ دیا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ب