حیدرآباد۔6 جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت کے اندرون 9دن کرکٹرامباٹی رائیڈونے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست سے کچھ وقت کیلئے وقفہ لینا چاہتے ہیں ۔ وہ جلد اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔ رائیڈو، ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔