نیویارک ۔24 جون (ایجنسیز) امریکہ میں جاری میجر لیگ کرکٹ میں مداحوں نے ایک ایسے کھلاڑی کی شاندار اننگز دیکھی ہے جن کی بیوی بھی ان سے کم نہیں۔ اگر یہ کھلاڑی کرکٹ کا ماہر ہے تو ان کی بیوی بھی پانی میں بے مثال ہے۔ یعنی اگر وہ گیند اور بلے کے کھیل کا ماہر ہے تو ان کی بیوی پانی کو چیرکر آگے بڑھنے میں ماہر ہے۔ بات ہورہی آسٹریلوی کرکٹر میتھیو شارٹ کی، جن کی اہلیہ میڈی ولسن چمپیئن تیراک ہیں۔ اگر میتھیو شارٹ نے ورلڈ کپ جیت کر اپنے نام کیا تو ان کی اہلیہ میڈی کے پاس 2016 اور 2020 کے اولمپکس میں 2 گولڈ سمیت 4 میڈلس ہیں۔ جس طرح ان کی بیوی پانی میں کھیلتی ہے، اسی طرح میتھیو شارٹ کرکٹ کے میدان میں کھیلتے ہیں۔ وہ میجر لیگ کرکٹ میں بھی ایسا ہی کھیل دکھا رہے ہیں، جہاں وہ چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو جیتنے میں مدد کر رہے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میتھیو شارٹ اپنی کپتانی میں یہ سب کر رہے ہیں۔ایم ایل سی2025 میں،سن یونیکارن کے کپتان ہیں، جس کا سامنا ممبئی انڈینز نیویارک سے ہوا۔ اس میچ میں سان فرانسسکو یونی کارن نے پہلے بیٹنگ کی جس کے لیے اوپننگ کرنے آئے اس کے کپتان میتھیو شارٹ نے شروع سے ہی ممبئی انڈینز پر حملے جاری رکھے۔ انہوں نے پہلی اور دوسری وکٹ کے لیے نہ صرف نصف سنچری شراکت داری کی بلکہ اس دوران اپنی دھماکہ خیز اننگز کی کہانی بھی لکھی۔ افسوس صرف یہ تھا کہ وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔