کرکٹر آر پی سنگھ کے والد کاانتقال

   

لکھنؤ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیم تیزگیندباز آر پی سنگھ کے والد کا بدھ کے روز کورونا وائرس سے یہاں کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ آر پی کے والد شیوپرساد سنگھ گزشتہ دنوں کورونا کی زد میں آگئے تھے ۔ آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج دوپہر 12 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ سال 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد آر پی بطور کمنٹیٹر اسٹار اسپورٹس سے جڑے تھے ۔ انہیں آئی پی ایل کے 14 ویں سیشن کے لئے کمنٹیٹر کے پینل میں شامل کیا گیا تھا لیکن والد کی بیماری کی خبر سن کر انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ سابق تیزگیندباز کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لے چکے ہیں۔