کرکٹر حیدر علی کی گرفتاری و رہائی مانچسٹر پولیس کی تحقیقات جاری

   

لندن، 9 اگست (ایجنسیز) پاکستانی کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں پاکستان شاہینز ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے دوران مبینہ زیادتی کے کیس کے بعد گریٹر مانچسٹر پولیس کی تفتیش کی زد میں ہیں۔ نیوز رپورٹ کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ 4 اگست 2025 کو زیادتی کے معاملہ کی رپورٹ موصول ہونے پر ہم نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ یہ واقعہ 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص کو مزید تفتیش تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ متاثرہ فرد کو افسران کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حیدر علی پر مبینہ زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ کرکٹر کو کو فوجداری تحقیقات مکمل ہونے تک عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بیاٹر حیدر علی نے 2020 میں ڈبیو کیا اور پاکستان کیلئے 35 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ونڈے میچز کھیل چکے ہیں۔