نئی دہلی۔ آئی پی ایل میں راجستھان رائلس کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر شیوم دوبے نے آج اپنی گرل فرینڈ انجم خان سے ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔ اس بین مذہبی شادی میں دولہا اور دلہن کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں مبارکباد دینے والوں میں ان کے دیگر ساتھی کرکٹرس شریس ایئر، سدیش لاڈ اور پرینک پنچال پیش پیش رہے۔ شیوم دوبے نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔