کرکٹر محمد اظہرالدین راجستھان میں کار حادثہ میں محفوظ

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین آج راجستھان کے سوروال ریجن میں کار حادثہ میں معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔ حادثہ میں کار کو بھاری نقصان پہنچا لیکن محمد اظہرالدین محفوظ رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قومی شاہراہ پر اظہرالدین کی کار الٹ گئی۔ وہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ رتنم بور سے واپس ہورہے تھے۔ کار میں موجود دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ اظہرالدین محفوظ رہے ۔ اظہرالدین اور افراد خاندان کو دوسری کار کے ذریعہ ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ محمد اظہرالدین بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے گزشتہ ہفتہ احمد آباد پہنچے تھے۔ اظہرالدین حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ انہوں نے احمد آباد میں پریسیڈنٹ الیون اور سکریٹری الیون کے درمیان نمائشی میچ میں حصہ لیا۔ اظہرالدین نے شاہ الیون کی جانب سے کھیلتے ہوئے 37 رن بنائے۔