کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں؟ مہوش حیات

   

اسلام آباد۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مستقبل میں سیاست میں انٹری دینے کا اشارہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں ملک کی وزیر اعظم بنیں گی۔ ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں سہیل وڑائچ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے نہ صرف اپنے مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے خواتین کے حقوق، ’می ٹو مہم‘، سماجی مسائل اور شوبز انڈسٹری پر بھی کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے طویل پروگرام میں اپنی محبت اور شادی سے متعلق ارادوں پر بھی کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے آج تک محبت اور شادی کو اہمیت ہی نہیں دی۔ اداکارہ نے بتایا کہ چوں کہ ان کی والدہ اداکارہ رہی ہیں اور بہن و بھائی بھی موسیقی اور اسی انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں تو انہیں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔