ملبورن ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر اس خوشی کے دن کی مبارکباد دی گئی ہے۔ہندوستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں عید الفطر نہایت جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔عید کے موقع پر دنیا بھر کے غیر مسلم ممالک اور شخصیات کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکبا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ سے امت مسلم کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے عید کی مبارکباد دینے کے لیے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دنیا بھر میں عید منانے والے تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو، اور ساتھ میں ہیش ٹیگ عید مبارک بھی استعمال کیا ہے۔