کرکٹ سٹہ کا ریاکٹ بے نقاب تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد/4اپریل، ( سیاست نیوز) شہر میں کرکٹ سٹہ ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ٹاسک فورس ساؤتھ ایسٹ زون نے نارائن گوڑہ پولیس کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ایک لاکھ 32 ہزار روپئے ضبط کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرویندر سنگھ سلوجہ ساکن حمایت نگر کے علاوہ سردار جسویندر سنگھ ساکن حمایت نگر اور28 سالہ کے کارتک ساکن نارائن گوڑہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرویندر سنگھ سلوجہ اصل سرغنہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد نے سٹہ لگانے والے بکی سے رابطہ کیا ۔ وکاس عرف وکی ساکن ناندیڑ اور رمکیش ساکن کاچی گوڑہ سے آئی ڈی حاصل کیا اور آن لائن کمیشن کی بنیاد پر سٹہ چلارہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ٹاسک فورس نے انہیں گرفتار کرلیا اور تین سیل فونس ضبط کرلئے۔ع