کرکٹ لیگ میاچس میں موقع فراہم کرنے کے نام دھوکہ

   

باپ اور بیٹے کیخلاف مقدمہ، مزید دھوکہ کا شکار افراد کو بھی شکایت کا موقع
حیدرآباد۔/30 اگسٹ ، ( سیاست نیوز) کرکٹ لیگ میاچس میں موقع فراہم کرنے کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چارمینار پولیس کے مطابق چارمینار کرکٹ کلب کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دینے والے محبوب احمد اور ان کے بیٹے محمد عدنان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اے ڈیویژن کرکٹ لیگ میاچس میں موقع فراہم کرنے اور اپنے کلب سے جڑنے پر مختلف لیگس میں کرکٹ کھیلنے کا موقع دینے کا جھانسہ دیا گیا تھا۔ محبوب احمد پر الزام ہے کہ وہ امیدواروں کو اپنے مکان حسینی علم طلب کرتے ہوئے فارم بھرنے اور رقم ادا کرنے کیلئے کہا تھا اور انہیں دھوکہ دے رہا تھا۔ چارمینار پولیس نے ایک نوجوان کرکٹر کی شکایت پر کارروائی کی اور اس شخص کی دھوکہ دہی کا شکار افراد سے رجوع ہونے کی درخواست کی ہے۔ع