کرکٹ میچ پرسٹہ ،نوجوان گرفتار

   

راجکوٹ:گجرات کے راجکوٹ تعلقہ علاقہ میں کرکٹ میچ میں سٹہ لگا رہے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر کالاواڑروڈ پر ایک ہوٹل کے نزدیک موبائل فون سے ٹی 20 نیوزی لینڈ ویمن ٹور اور آسٹریلیا 2020 لیو کرکٹ میچ پر سٹہ لگا رہے سردار سوسائٹی شیری 3 کا رہنے والا پنٹو بھائی کاریا (33) کو ہفتہ کی شب پکڑ لیا گیا ۔ اس سے 2،800 نقدی اور موبائل فون سمیت 7،800 کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔