کرکٹ میں تبدیلی کی تجویز

   

میلبورن : کرکٹرزکی عالمی تنظیم ورلڈ کرکٹرز اسوسی ایشن نے کرکٹ اسٹرکچر پر تفصیلی رپورٹ جاری کردی جبکہ تبدیلی کی تجاویز بھی دے دیں۔ ڈبلیو سی اے کی رپورٹ 64 کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔ ورلڈ کرکٹرز اسوسی ایشین نے کھیل کے موجودہ ڈھانچے اورگورننگ میں تبدیلی کی تجاویز دیں جبکہ کرکٹ کیلنڈر کو واضح کرنے کی بھی تجویز دی۔ ڈبلیو سی اے کے مطابق موجودہ سائیکل کے اختتام پر کرکٹ کا نیا اور واضح کیلنڈر تشکیل دیا جائے۔ بین الاقوامی کرکٹ اور لیگ میچزکیلئے طے ونڈوز رکھی جائیں۔