!کرکٹ نہ سہی ٹینس کیلئے ہندوستان کو پاکستان جانا ہی پڑے گا

   

نئی دہلی۔ 8 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ستمبر میں ڈیوس کپ کے ایشیا اوشیانا گروپ ایک کے مقابلے کیلئے انڈیا کو پاکستان جاکر کھیلنا ہوگا۔ہندستان اور پاکستان کے درمیان بھلے ہی کرکٹ کے میدان پر بائی لیٹر سیریز ہوئے سالوں گزر گئے ہوں، بھلے ہی ٹیم انڈیا نے کئی سالوں سے پاکستان کا دورہ نہ کیا ہو لیکن ٹیم انڈیا کی ایک ٹیم اب جلد ہی پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔یہ ٹیم کرکٹ کی نہیں بلکہ ٹینس کی ٹیم ہوگی۔ دراصل ڈیوس کپ کیلئے انڈیا کا ٹائی پاکستان کے ساتھ طے ہواہے جس کیلئے ٹیم انڈیا کو پاکستان کا دورہ کرنا ہوگا۔ ہندستان۔پاکستان کے درمیان کھیل دورے ہمیشہ حکومت کی جانب سے فائنل کئے جاتے ہیں۔ایسے میں اکھل بھارتیہ ٹینس سنگھ (اے آئی ٹی اے ) کے سکریٹری ہرونمے چٹرجی کو بھروسہ ہے کہ ٹیم انڈیا اپنے ڈیوس کپ مقابلے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی کیونکہ اسے گنوانے کے حالات میں آئی ٹی ایف سے دو سال کیلئے معطل کیا جاسکتا ہے۔ستمبر میں ڈیوس کپ کے ایشیا اوشیانا گروپ ایک کے مقابلے کیلئے انڈیا کو پاکستان جاکر کھیلنا ہوگا۔