کرکٹ ٹورنمنٹ میں کاغذنگر ٹیم کی شاندار کامیابی

   

کاغذنگر/8 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے ایس پی ایم کرکٹ گراؤنڈ میں گولڈن کرکٹ ٹورنمنٹ کا شام کے اوقات حیدرآباد اور کاغذ نگر کے درمیان فائنل میچ میں کاغذنگر ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کپ کو اپنے نام کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر کے ایس پی ایم کرکٹ گراؤنڈ میں سینئر کرکٹر محمد رفیع الدین کی زیر نگرانی کاغذنگر گولڈن کرکٹ ٹورنمنٹ آغاز عمل میں لا یا گیا، اور آج ٹورنمنٹ کے اختتام کے روز فائنل میچ میں کاغذ نگر ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے نام کرلیا۔ اس سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقسیم سے متعلق تقریب منعقد ہوئے،اس موقع پر ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راو ،زین گروپ چیئرمین محمد اصغر احمد, مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کے سرنیواس۔ محمد رفیع الدین اور مقامی قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راو نے مقامی قائدین کے ساتھ مل کر گولڈن کرکٹ ٹورنامنٹ کپ کو کاغذنگر ٹیم کے حوالے کیا اور سیکنڈ پوزیشن میں حیدرآباد ٹیم کو انعام دوم کپ حوالے کیا۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔