نئی دہلی: ہندوستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ایک سے زیادہ بچوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ انہیں کرکٹ ٹیم نہیں بنانی بلکہ انہیں اور بھی کام ہیں ۔شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ براہ راست سیشن میں اپنے رشتے ، شادی شدہ زندگی اور اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی جس پر دونوں میں اختلاف نظر آیا ۔ جب شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ کیا وہ ایک یا اس سے زیادہ بچے چاہتی ہیں تو ثانیہ نے جواب دیا کہ ’’دو ، شاید‘‘۔ اگرچہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں۔ جس پر شعیب نے دریافت کیا کہ “5،6،7،8،9، 10 کیوں نہیں؟” ثانیہ نے جواب دیا ، ’’کرکٹ ٹیم نہیں بنانی ہے اور بھی کام ہیں‘‘۔