حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے کرکٹ سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ایک کارروائی میں رسالہ گنج افضل گنج علاقہ میں دھاوا کیا اور اصل سرغنہ 36 سالہ مایہ چندراکانت ساکن افضل گنج، 40 سالہ سالہ وی ششناک ساکن افضل گنج، 34 سالہ رجنیش کمار ساکن نارائن گوڑہ، 38 سالہ پون اگروال ساکن افضل گنج کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 3 ہزار روپئے، سیل فون اور بٹنگ لائن کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور بتایا کہ مایہ چندراکانت کرکٹ پر سٹہ چلانے کا عادی ہے اور اس کے اشارے پر آن لائن اور آف لائن سٹہ چلایا جارہا تھا۔ کرکٹ کے براہ راست میاچس کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی سٹہ چلایا کرتے تھے۔ سٹہ پر 3 تا 5 فیصد کمیشن دیا کرتا تھا۔ انسپکٹر نارتھ زون ٹاسک فورس کے انسپکٹر ناگیشور راؤ کی ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی۔ ع