حیدرآباد۔17۔ جنوری (سیاست نیوز) ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ای راما کرشنا اور اس کا ساتھی اے سریش سیتاپھل منڈی ٹی آر ٹی کوارٹرس میں واقع ایک مکان سے آسٹریلیا میں کھیلے جارہے بگ بیاش کرکٹ لیگ میچس پر سٹہ چلا رہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے ایک لاکھ 10 ہزار نقد رقم ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار سٹہ باز کرکٹ بیٹنگ کے ایک ایپ www.goldbet7.com کی مدد سے یہ سٹہ چلا رہے تھے۔ ب