حیدرآباد : /14 ستمبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ کنہیا لال جوشی اور اس کا ساتھی راجیش ناتھ جن کا تعلق راجستھان کے بکانیر ضلع سے ہے ۔ کرکٹ پر سٹہ بازی کیلئے راجستھان سے حیدرآباد منتقل ہوکر کونڈا پور کتہ گوڑہ علاقہ میں تکنیکی آلات کی مدد سے سٹہ بازی شروع کی تھی ۔ اس سلسلہ میں بعض موبائل ایپ بھی تیار کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹاسک فورس ساؤتھ زون کی ٹیم نے گولکنڈہ پولیس کی مدد سے ایک مکان میں چلائے جارہے کرکٹ پر سٹہ بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 3 لاکھ 30 ہزار نقد رقم ، موبائیل فونس وغیرہ بھی ضبط کرلئے گئے ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ ب