کرکٹ پر سٹہ لگانے والا بکی گرفتار، رقم ضبط

   

حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر میں کرکٹ سٹہ چلانے والے ایک بکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کمشنر ٹاسک فورس کی نارتھ زون ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 33 سالہ مہیش اپادھیائے ساکن خلاصی گوڑہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے40800 روپئے نقد رقم سیل فون الیکٹرانک اشیاء اور دیگر تفصیلات کو ضبط کرلیا۔ مہیش اپادھیائے ہند۔ آسٹریلیا کی ونڈے سیریز کے تیسرے ونڈے میاچ رانچی پر سٹہ چلا رہا تھا۔ شہر میں بیرونی ریاستوں کے باشندوں کی جانب سے کرکٹ پر سٹہ کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ کرکٹ ایکسینج ایپ کے ذریعہ کرکٹ میاچ کا راست گیندپرنظارہ کرتے ہوئے مہیش سٹہ چلا رہا تھا ۔ مہیش ریاست راجستھان کا متوطن بتایا گیا ہے۔ اس کے والدین حیدرآباد منتقل ہوچکے تھے۔ اس کے مختلف کرکٹ بکیز سے تعلقات پائے جاتے ہیں ۔ پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔