دبئی ۔ آئی سی سی کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آسٹریلیا، ہندوستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے نام کوالیفائرز میں شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور اس کے ساتھ ایک اور ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوگی۔کامن ویلتھ گیمز آئندہ سال 28 جولائی سے 8 اگست تک کھیلی جائے گی۔ پہلی مرتبہ ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا ہے اور دوسری مرتبہ گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔