کرکٹ کے آغاز سے قبل کئی سوالات موجود:شکیب

   

ڈھاکہ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیش کے آل کرکٹر ثاقب الحسن کا خیال ہے کوروناوائرس کی وجہ ملتوی ہوئے کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے کچھ مسائل اور سوالات کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔کوروناوایرس وبا کی وجہ سے مارچ سے ہی تمام طرح کی کرکٹ سرگرمیاں ملتوی ہوئی پڑی ہے۔ ثاقب کا خیال ہے کہ کرکٹ کی محفوظ واپسی کے لئے کھلاڑیوں اور حکام کی حفاظت کے لئے بہت سارے سوالات کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔ ثاقب کے حوالے سے اخبار نے کہا اب ہم سن رہے ہیں کہ یہ ( وائرس) شاید 12 فٹ کے فاصلے سے بھی پھیل سکتا ہے، صرف تین یا چھ فٹ نہیں۔ اس کا مطلب ہوا کہ اوور کے اختتام پر بیٹسمین ایک دوسرے کے پاس نہیں آ پائیں گے۔