حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کرکٹ کا جنون اور کرکٹ میاچس پر سٹہ کی عادت ایک نوجوان کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں29 سالہ گوتم نے خودکشی کرلی۔ گوتم ایل بی نگر علاقہ کے ساکن سرینواس کا بیٹا تھا جو کرکٹ کا جنونی تھا اور کرکٹ میاچس پر سٹہ کا عادی تھا۔ سٹہ کی اس عادت نے اسے مقروض کردیا جو قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور اس کی ادائیگی کیلئے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ اس کی والدہ اور بہن اپنے آبائی مقام گئے ہوئے تھے جس کا فائدہ اٹھاکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ آج صبح کے اوقات میں گوتم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔